19 مارچ 2011 - 20:30

امریکا نے عراق سے ڈرون طیاروں کے آپریشن کا مرکز ترکی میں منتقل کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان کیپٹن جون کربے نے کہا ہے کہ کرد باغیوں سے نمٹنے کے لئے ترکی کی درخواست پر پنٹا گون نے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے آپریشن کا مرکز عراق سے ترکی کے انجرلیک ایئربیس میں منتقل کر دیا ہے۔

ابنا: ترجمان کے مطابق کردباغیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے گزشتہ دو ہفتوں سے جاسوسی مشن کی پروازیں جاری ہیں۔ کربے نے کہا کہ مشن کے ایئربیس کی تبدیلی کا مقصد کردباغیوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کے حصول کیلئے ترکی کی مدد کرنا ہے۔ جنوبی ترکی میں کردباغیوں کی تنظیم پی کے کے کو امریکا، یورپی یونین اور ترکی کی طرف سے دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ کردباغی 27 سال سے خودمختاری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس جدوجہد میں اب تک 40 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ کربے کا کہنا ہے کہ امریکاپہلے بھی شمالی عراق میں کردباغیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات ترکی کی مدد کرتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110